Saturday , July 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریونیو مسائل کو حل کرنے کے اقدامات

ریونیو مسائل کو حل کرنے کے اقدامات

موضع سجاپور میں سروے پروگرام آغاز، آر ڈی او محمد عبدالحمید کا بیان
کوہیر ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالحید آر ڈی او ظہیرآباد ڈیویژن آفیسر نے آج کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع سجاپور میں ریونیو سروے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دیہی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اراضیات کے معاملے میں کوئی مسائل حل طلب ہوں اس کو فوری حل کرنے کی غرض سے ریونیو سروے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر گھر گھر جاکر ولیج ریونیو آفر جانکاری حاصل کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل فوری حل کریں گے۔ انہوں نے کہا پٹہ پاس بک میں سروے نمبرات یا پھر کھاتہ نمبر غلط ہو تو فوری درست کردیا جائے گا۔ پہانی یا پھر آر او آر میں ناموں کی شمولیت یا غلط اندراج کئے گئے ہوں تو اس کو درست کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں میں کتنے تعلیم یافتہ نوجوان ہیں ان کا بھی ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ کتنے گھروں میں بیت الخلاء ہے یا نہیں جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ ان کی تفصیلی رپورٹ منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر کو دی جائے گی۔ انہوں نے عوام اور کسانوں سے خواہش کی ہیکہ وہ اس ریونیو سروے سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار بی گیتا ریونیو انسپکٹر شرح وانی ولیج ریونیو آفیسر اڑوی ریڈی سرپنچ وغیرہ موجود رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT