Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریوو اولمپکس: ٹینس کی نئی نویلی دلہنیں بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل

ریوو اولمپکس: ٹینس کی نئی نویلی دلہنیں بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل

ریوڈی جنیرو۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریوا ولمپکس کے دوران ٹینس کی نئی نویلی دلہنیں بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل ہوں گی، اینا ایوانووک اور ٹسیٹو انا پیر نکووا ہنی مون سے لوٹتے ہی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں، ایک اور دلہن ڈومینکا سبلکو وا انجری کے سبب گیمز سے دستبردار ہو گئیں، ایک نئے دولہا فابیو فوگنینی بھی اطالوی دستے کو رونق بخشتے دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کے ٹینس ایونٹ میں ایسی پلیئر ز بھی شریک ہیں جن کی حال ہی میں شادی ہوئی مگر انھیں واپس کھیل کی طرف لوٹنا پڑا ہے، ان میں سابق فرنچ اوپن چیمپئن اینا ایوانووک اور ایک مرتبہ ومبلڈن سیمی فائنلسٹ ٹسیٹوانا پیر نکووا کے ساتھ اٹلی کے مرد ٹینس پلیئر فابیو فوگنینی بھی شامل ہیں۔ 28 سالہ اینانے جرمن فٹبال اسٹار باستین شیوانسٹیگر سے گزشتہ ماہ شادی کی، انھوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی اور ہنی مون منانے کے بعد ٹویٹ کیا تھا کہ ’اب پھر سے کام پر واپس لوٹ آئی ہوں‘۔ بلغاریہ کی عالمی رینکنگ میں 76ویں درجے پر فائز ٹسیٹو انا کی شادی سابق فٹبالر میہا ئیل مرچوف سے جولائی میں ہوئی تاہم انھوں نے اس حوالے سے ٹویٹریا فیس بک پر کچھ بھی شیئر نہیں کیا۔ اٹلی کے فوگنینی کی شادی اپنی پرانی دوست اور ٹینس سٹار فلادیا پنیٹا سے جون میں ہوئی، پنیٹا نے گزشتہ برس یو ایس او پن جیتا اور اس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ نئی شادی کرنیوالی پلیئرز میں 27 سالہ ڈومنیکا سبلکو وا بھی شامل ہو سکتی تھیں، انھوں نے اپنے دوست میسو نیوارا سے اس روز شادی کی جس دن و مبلڈن اوپن کا ویمنز سنگلز فائنل کھیلا جارہا تھا، ایونٹ میں اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انھوں نے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے کا سوچا تھا مگر فائنل سے قبل انھیں روس کی الینا ویسنینا کے ہاتھوں شکست ہو گئی، جس پر وہ بھاگم بھاگ سلواکیہ پہنچیں اور ہنگامی تیاریوں کے بعد پہلے سے مقررہ تاریخ پر شادی کر لی۔ وہ پنڈلی کی تکلیف کے بعد اولمپکس سے دستبردار ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT