Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس ، ہندوستان میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

ریو اولمپکس ، ہندوستان میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

نئی دہلی ۔22 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رواں سال کے اواخر میں منعقد شدنی ریو اولمپکس کیلئے ہندوستان میں ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا ۔ ہندوستان اولمپکس اسوسی ایشن نے ایک اسپورٹس و تجرباتی ٹراویل ایجنسی کو ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری دی ہے ۔ بین الاقوامی  اولمپک کمیٹی نے ’’فنٹاسٹک اسپورٹس ‘‘ کو ریو 2016 ء کیلئے ہندوستان کے مسلمہ و مجاز ٹکٹ فروخت کنندہ ادارہ کے طورپر نامزد کیا ہے ۔ اس طرح اولمپک کھیلوں کیلئے برازیل کا سفر کرنے والے تمام ہندوستانے کو فنٹاسٹک اسپورٹس سے ٹکٹ خریدنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT