Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ریو اولمپکس میں حجامہ کی دھوم

ریو اولمپکس میں حجامہ کی دھوم

نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں اس وقت پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے طریقہ علاج حجامہ کی گونج چاروں سمت سنائی دے رہی ہے۔ آپ نے خود بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ عالمی ریکارڈ یافتہ امریکی تیراک مائیکل فیلپس کے علاوہ کئی معروف اتھلیٹس کے جسم پر جامنی اور سرخ رنگ کے نشان دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ دراصل ہزاروں سال قدیم طریقہ علاج ہے جسے حجامہ یا کپنگ کہا جاتا ہے۔ یہ وہ تکنیک ہے جسے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایشیائی ممالک میں کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ دراصل ایسا طریقہ علاج ہے جس کے ذریعہ بغیر آپریشن کے جسم سے ناکارہ خون نکال دیا جاتا ہے جس سے انسان کو نہ صرف صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کئی بیماریوں سے محفوظ بھی رہتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے مبارک دور سے ہی یہ طریقہ علاج جاری ہے۔ امریکی تیراک کے علاوہ ان کے ہم وطن جمناسٹ الیکس ندور، بیلاروس کی پیراک پاویل سنکووچ کے علاوہ معروف شخصیتوں میں جنیفر آسٹن، جسیکا سیمسن، گاؤنت پالٹرو کے علاوہ کئی ایسے نام ہیں جو حجامہ سے اپنا علاج کروارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT