Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرانے کی خواہش

ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرانے کی خواہش

حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے سرکردہ مرد بیاڈمنٹن کھلاڑی کڈمبی سریکانت جنہوں نے بیڈمنٹن ایشین ٹیم چمپین شپس میں متاثرکن مظاہرہ کیا تھا، مجوزۃ ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 23 سالہ شٹلر سری کانت نے کہا کہ ’’مجھے اگرچہ کوئی عجلت نہیں ہے، لیکن میں جلد سے جلد عالمی نمبر ایک کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ یہ محض آغاز ہے اور مجھے ثابت قدمی کے ساتھ کارکردگی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ میں (فوری طور پر) عالمی نمبر ایک بننا نہیں چاہتا۔ جب وقت آئے گا۔ میں اس مقام پر پہونچ جاؤں گا، عالمی نمبر 9 کے حامل سریکانت نے بیاڈمنٹن ایشیا چمپین شپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پانچ ٹائی میچوں کے منجملہ انڈونیشیا کے خلاف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے وہ واحد کھلاڑی تھے، اور سارے ٹورنمنٹ میں انہیں کوئی شکست نہیں ہوئی تھی۔ سریکانت نے کہا کہ ’’میں محض توقعات کے بارے میں بہت زیادہ نہیں سوچتا، میں جیتنا چاہتا ہوں اور صرف جیتنا چاہتا ہوں۔ اس کے لئے مجھے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ یہ بات واضح ہے چنانچہ میں سخت محنت کررہا ہوں، ملائیشیا ماسٹرس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والے سریکانت نے اس سال سید مودی انٹرنیشنل بیاڈمنٹ چمپین شپ گرینڈ پری بھی جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا اب ان کا اصل مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT