Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس میں ہاکی شیڈول کا اعلان

ریو اولمپکس میں ہاکی شیڈول کا اعلان

ریو ڈی جنیرو۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپک گیمز میں ہاکی مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بارہ ملکی ٹورنمنٹ 6 تا 18  اگست تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 6  اگست کو ہالینڈ اور ارجنٹیناکے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنلز 14 اگست ، سیمی فائنلز 16 تاریخ ، فائنل مقابلہ اور برانز میڈل کیلئے میچ 18 اگست کو ہوں گے۔
چین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہند۔پاک اتحاد
بیجنگ ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہندوستان اور پاکستان یکجا ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سابق بولر راشد خان کے بموجب چین میں اسکول اور کالج کی سطح پر کرکٹ میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔ جب وہ 2006  میں کوچنگ کیلئے یہاں آئے تو کھلاڑی کرکٹ بیٹ کو بیس بال سلوگر کی طرح پکڑتے تھے تاہم گزشتہ دو ایشین گیمز کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور کرکٹ کا گراؤنڈ بھی بن گیا۔ آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران چین میں کھیل کی ترقی پر اطمینان ظاہر کیا گیا اور چائینز کرکٹ اسوسی ایشن کے ساتھ طویل مدتی حکمت عملی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT