Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس کیلئے ہندوستان کا چھٹا شوٹنگ کوٹہ

ریو اولمپکس کیلئے ہندوستان کا چھٹا شوٹنگ کوٹہ

نئی دہلی ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پرکاش منیپا نے 2016ء ریو اولمپکس کیلئے ایک کوٹہ مقام حاصل کرلیا جبکہ انھوں نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ منعقدہ گبالا، آذربائجان میں 50m مینس پسٹل ایونٹ کے فائنلس میں آٹھویں پوزیشن پر اختتام کیا۔ بنگلور کی سکونت والے 39 سالہ پرکاش چھٹے شوٹر ہیں جنھوں نے اپنے ملک کو آئندہ سال کے چار سالہ میگا شو کیلئے کوٹہ مقام دلایا ہے۔ پرکاش نے کوالفکیشن کا اختتام 567 کے اسکور پر کیا جس نے انھیں دوسرے مقام پر پہنچایا۔ انھیں آٹھویں فائنل شاٹ کے بعد 70.1 پوائنٹس پر مسابقت چھوڑنی پڑی۔ بہرحال انھیں گبالا کے فائنلس والے ہال میں موجود ہجوم کی داد ملی۔

 

سندھو اور سریکانت کی جیت
جکارتہ ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ پی وی سندھو اور کدمبی سریکانت نے ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں آج یہاں ترتیب وار ویمنس اور مینس سنگلز اپنی مہم آج متضاد انداز میں شروع کی۔ 11 ویں سیڈ سندھو نے ڈنمارک کی حریف کو 50 منٹ کی جدوجہد میں شکست دی جبکہ عالمی نمبر 3 سریکانت نے آسٹریلیائی کھلاڑی کو صرف 24 منٹ میں ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT