Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس :ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کی جرمنی میں ٹریننگ جاری

ریو اولمپکس :ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کی جرمنی میں ٹریننگ جاری

حیدرآباد 23 جولائی (پریس نوٹ) ریو اولمپکس جس کا اگسٹ میں آغاز ہورہا ہے، اِس کے لئے ہندوستان سے ایک 8 رکنی ریسلنگ ٹیم کی ٹریننگ اِس وقت جرمنی میں جاری ہے۔ اِس خصوص میں کاسٹیشن کلب میں ایک اجلاس آل انڈیا ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر مسٹر برج بھوش سنگھ، نائب صدر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا و ساؤتھ انڈین ریسلنگ اسوسی ایشن، صدر تلنگانہ ریسلنگ اسوسی ایشن مسٹر حمزہ بن عمر المعروف ظفر بھائی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ذمہ داران کو مطلع کیا گیا کہ 8 رکنی ہندوستانی ٹیم جس میں 3 خواتین بھی ہیں، اِن کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ علاوہ ازیں 2017 ء ایشین ریسلنگ جوکہ اترپردیش کے مقام کونڈہ میں مقام شدنی ہیں، اِس پر بھی تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کی تیاری پر بات ہوئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ریو اولمپکس کا آغاز 5 اگسٹ کو ہورہا ہے اور ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کی روانگی 8 اگسٹ کو متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT