Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / ریو بیڈمینٹن فائنل میں سندھوکو شکست، سلور میڈل پر اکتفاء

ریو بیڈمینٹن فائنل میں سندھوکو شکست، سلور میڈل پر اکتفاء

تجربہ کار حریف کارولینا مارین کے جارحانہ تیور کے باوجود سندھو کا مثالی جرتمندانہ مظاہرہ
ریو ڈی جنیرو /18اگست ( پی ٹی آئی ) ریو اولمپکس میں ویمنس سنگلز بیڈمنٹن فائنیل کے ایک سخت مقابلہ میں اعلی ترین گولڈ میڈل جیتنے کیلئے ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کی جاں شکن و جرتمندانہ کوشش بالاخر دل شکن مایوسی پر ختم ہوگئی ۔ سندھو کو اسپین کی کارولینا مارین کے خلاف امتحانی مقابلہ میں شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔ 21 سالہ حیدرآبادی شٹلر پی وی سندھو ریو اولپمکس کے رواں مقابلوں میں تاحال کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی تھیں لیکن اسپین سے تعلق رکھنے والی دو مرتبہ کی عالمی چیمپین مارین کے بے پناہ دباؤ کے آگے پچھڑ گئیں ۔ اس طرح سندھو کو ریو سنٹر میچ آج کھیلے گئے ایک گھنٹہ 23 منٹ کے انتہائی سنسنی خیز فائنل میں 15-21 ، 12-21، 21-19 سے شسکت ہوگئی ۔ اس طرح شوئرس راجیہ وردھن سنگھ راٹھور ( 2004 ایتنھس ) اور وجئے کمار (2012 لندن ) اور ریسلر سشیل کمار (2012 لندن ) کے بعد پی وی سندھو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی چوتھی ہندوستانی بن گئی ہیں ۔ پی وی سندھو جو ورلڈ چیمپین شپ بیڈمنٹن مقابلوں میں دو مرتبہ برونز میڈلس حاصل کرچکی ہیں اولمپک کی تاریخ میں کوئی میڈل جیتنے والی پانچویں اور سلور میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ ویٹ لفٹر کارنم ملیشوری ( 2000 لندن ) ، باکس میری کوم ( 2012 لندن ) شٹلر سائنا شہوال ( 2012 لندن ) ، اور ریسرلر ساکشی ملک ( 2016 ریو ) وہ دیگر ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں جو چار سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے اس عظیم بین الاقوامی اسپورٹس تہوار میں میڈلس حاصل کرچکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT