Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو میں نڈال سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ مقابلے کھیلیں گے

ریو میں نڈال سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ مقابلے کھیلیں گے

ریو ڈی جنیرو ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رفائل نڈال نے اولمپکس میں سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کھیلنے کی حامی بھرلی ہے حالانکہ اس تعلق سے سخت تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا اس مشکل چیلنج میں اُن کی بائیں کلائی کی انجری انھیں اپنے مقصد کی تکمیل کی اجازت دے گی یا نہیں۔ 30 سالہ اسپینی اسٹار نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کے ساتھ 90 منٹ کے ٹریننگ سیشن کے بعد کہا کہ میری ٹیم کے ساتھ غوروخوض کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں وہ تمام مقابلوں میں حصہ لوں گا جو میں کرسکوں۔ ہم یہاں مسابقت کیلئے آئے ہیں اور اب تک حالات بڑی حد تک بہتر رہے ہیں۔ ذاتی طور پر حالت شاندار تو نہیں لیکن جوکھم تو ہمیشہ ہی رہتا ہے۔
انڈیا میں بنگلہ دیش کا پہلا ٹسٹ
آئندہ سال فبروری میں کھیلا جائیگا
نئی دہلی ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آئندہ سال فبروری میں بنگلہ دیش کی واحد ٹسٹ کیلئے میزبانی کرے گا، جو پڑوسی ملک کا سال 2000ء میں ٹسٹ درجہ حاصل ہونے کے بعد سے یہاں پہلا آفیشل ٹسٹ ٹور ہوگا۔ بی سی سی آئی سکریٹری اجئے شرکے نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش تاریخی واحد ٹسٹ 8 تا 12 فبروری 2017ء حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔ صدر بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس ٹسٹ کی اہمیت ہے اور اس میچ سے ہندوستان کے ہوم سیزن کی قدر بڑھے گی۔ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نجم الحسن نے بھی مجوزہ دورۂ ہند کا خیرمقدم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT