Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو میں ہندوستانی جتھہ اضافی کرسیاں خریدیگا

ریو میں ہندوستانی جتھہ اضافی کرسیاں خریدیگا

ریو ڈی جنیرو ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اولمپک جتھہ کے چیف ڈی مشن راکیش گپتا نے اضافی کرسیوں اور ٹی وی سٹس کی فراہمی سے گیمز آرگنائزنگ کمیٹی قاصر ہونے کے پیش نظر یہاں اپنے ملک کی ایمبیسی کے ذریعے یہ چیزیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گپتا نے صحافتی بیان میں کہا کہ ہماری ہاکی ٹیموں کی طرف سے درخواست کے پیش نظر کہ مزید کرسیاں اور ٹی وی سٹس فراہم کئے جائیں، میں نے آرگنائزنگ کمیٹی سے بات کرتے ہوئے انھیں اس ضمن میں مکتوب بھی بھیجا تھا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندہ نے جواب میں کہا کہ بدقسمتی سے ریو 2016ء صرف چیف ڈی مشن آفس اور عام جگہوں پر ٹی وی لاؤنج کیلئے ہی ٹی ویز فراہم کررہا ہے۔ نیز فرنیچر و دیگر اشیاء آئی او سی کے ساتھ متفقہ اور مصدقہ رہنماخطوط کے مطابق فراہم کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT