Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / ریو میں ہندوستان منس ہاکی ٹیم اور روور بھوکنال کو کامیابی

ریو میں ہندوستان منس ہاکی ٹیم اور روور بھوکنال کو کامیابی

اولمپکس کے پہلے دن ہندوستانی جتھہ کو کئی محاذوں پر مایوسی، لینڈر پیز ۔بوپنا جوڑی کو شکست، ثانیہ ۔پراتھنا جوڑی بھی ناکام

ریو ڈی جنیرو ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس کا افتتاحی دن ہندوستان کیلئے عام طور پر مایوس کن ثابت ہوا ۔ جس میں ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیز جلد مقابلہ سے باہر ہوگئے ۔ ٹینس کے ویمنس ڈبلز مقابلہ میں بھی ہندوستان جوڑی کو شکست ہوگئی ۔ لیکن منس ہاکی ٹیم اور روور (کشتی راں) دتو ببن بھوکنال نے اپنی کامیابیوں کے ذریعہ ہندوستان کو خوشی کا موقع فراہم کیا ۔ ہندوستانی منس ہاکی ٹیم نے ایک نسبتاً کمزور ٹیم آئرلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے ذریعہ اولمپکس میں ان کی کامیابیوں میں 12 سال سے جاری نحوست کو ختم کردیا ۔ منس سنگلز اسکلس روئینگ مقابلہ میں ببن بھوکنال تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائینلس میں پہونچ گئے ۔ شوٹنگ رینج ، ٹینس کورٹ ، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ میں ہفتہ کو شکست سے دوچار ہندوستانی جتھہ کیلئے یہ دو کامیابیاں باعث اطمینان ثابت ہوئیں ۔ 1996 ء کے اٹلانٹا اولمپکس میں برونز میڈل یافتہ لینڈر پیز نے ساتویں مرتبہ اولمپکس میں حصہ لیا لیکن دوسرا میڈل حاصل کرنے ان کا خواب چکنا چور ہوگیا جب منس ڈبلز میں انہیں اپنے ساجھیدار روہن بوپنا کے ساتھ پولینڈ کی جوڑی مارسن ماٹکوسکی اور لوکاسز کوبٹ کے ہاتھوں 6-7 ، 4-6 سے شکست ہوگئی ۔ اس ناکامی کے بعد جذبات سے مغلوب پیز اپنی مایوسی کو چھپا نہیں سکے ۔ اور کہا کہ وہ ایک آسان نشانہ بنے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ان پر تنقیدیں کررہے ہیں ۔ بعد ازاں ہندوستان کی ٹینس اسٹار اور ڈبلز میں عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا بھی اپنی شکست کے سبب ہندوستانی جتھہ کے حوصلوں کو بلند نہ کرسکیں ۔ہندوستانی شوٹرس بھی بہتر مظاہرہ میں ناکام رہے ۔ میڈل کی امید رکھنے والے جیتو رائے 10 میٹر ایر پستول کے فائینل مقابلہ میں آٹھویں مقام پر رہے ۔ اپوروی چنڈیلہ اور آئیونیکا پال کوالیفائینگ راؤنڈ میں ہی مقابلے سے خارج ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT