Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو گیمز میں باکسر عامرپاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے

ریو گیمز میں باکسر عامرپاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے

لاہور ،16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے ریو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے دیئے گئے موقع کو حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق عامر نے رواں ماہ وینزویلا میں منعقد شدنی اولمپک کوالیفائر میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اُن کی اولمپکس میں پاکستان کی مزید نمائندگی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ عامر خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کے تازہ فیصلے پر پوچھے گئے ایک سوال پر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا تھا: ’’تصور کیجئے اگر میں اولمپکس میں اپنے مادر وطن کی نمائندگی کروں تو یہ میرے لئے بہت خاص ہوگا۔ تاہم اس کا انحصار میرے پروموٹرز پر ہے جن کے ساتھ میرا پروفیشنل معاہدہ ہے۔ انگلینڈ واپسی پر میں اپنے پروموٹرز سے اس معاملے پر بات کروں گا۔‘‘ عامر نے 2004ء کے ایتھنز گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا لیکن انھیں اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ ابھی اولمپک گیمز میں شرکت کیلئے مکمل طورپر تیار نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT