Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو گیمز میں ٹنٹو، للیتا، سدھا کیلئے اچھا موقع ہے، پی ٹی اوشا کا تاثر

ریو گیمز میں ٹنٹو، للیتا، سدھا کیلئے اچھا موقع ہے، پی ٹی اوشا کا تاثر

بنگلورو ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وہ یقین سے یہ تو نہیں کہہ سکتی ہیں کہ آیا تمغہ کے معاملے میں مایوسی کی روش ختم ہوجائے گی لیکن انڈین اسپرنٹ لجنڈ پی ٹی اوشا کا ماننا ہے کہ ہندوستانی اتھلیٹس خاص طور پر ٹنٹو لوکا، للیتا ببر اور سدھا سنگھ کو آئندہ ماہ کے اولمپکس میں اپنے متعلقہ ایونٹس کے فائنلز تک رسائی کا اچھا موقع حاصل ہے۔ انھوں نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ اتھلیٹکس میں ہم نہیں کہہ سکتے کہ میڈل کون جیتے گی۔ مسابقت میں حصہ لینا خود اچھی بات ہے۔ ٹنٹو، للیتا اور سدھا کو فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے کا زرین موقع ہے، بس انھیں اپنے پرفارمنس میں کچھ بہتری لانا ہے۔ اوشا کو 1984ء اولمپکس میں 400m ہرڈلز میں چوتھا مقام ملا تھا۔

TOPPOPULARRECENT