Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / ریٹائرڈ کرنل کے مکان سے نیل گائے کا گوشت اور آتشیں اسلحہ برآمد

ریٹائرڈ کرنل کے مکان سے نیل گائے کا گوشت اور آتشیں اسلحہ برآمد

میرٹھ ۔ /30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرڈ کرنل کے مکان سے تقریباً 100 غیرقانونی درآمد کردہ آتشیں اسلحہ ، 117 کیلو نیل گائے کا گوشت ، کالا ہرن اور چیتاکے سینگ اور کھال برآمد کئے گئے ۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے تقریباً 17 گھنٹے طویل دھاوے میں عالمی سطح کے شکاریوں کا جال بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنل کا بیٹا پرشانت قومی سطح کا نشانہ باز ہے اور اس مقدمہ میں کلیدی مشتبہ شخص ہے ۔ دھاوے میں ایک کروڑ روپئے سے زائد نقد رقم اور دو لاکھ کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ سلوانیہ کے ایک شہری کو کل دہلی ایرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد اس ریاکٹ کا پتہ چلا۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT