Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ریٹیل افراط زر کی شرح میں اضافہ ‘ 3.36 فیصد ہوگئی

ریٹیل افراط زر کی شرح میں اضافہ ‘ 3.36 فیصد ہوگئی

نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہ اگسٹ کے دوران ریٹیل افراط زر کی شرح گذشتہ پانچ ماہ میں سب سے زیادہ ہوکر 3.36 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ترکاریوں اور میوہ جات کی قیمتوںم یں اضافہ کی وجہ سے افراط زر کی شرح بڑھی ہے ۔ صارفین کی قیمتوں کے اعشاریہ پر مشتمل افراط زر کی شرح گذشتہ مہینے 2.36 فیصد تھی ۔ اگسٹ میں جو افراط زر کی شرح درج کی گئی ہے وہ مارچ 2017 کے بعد سب سے زیادہ رہی ہے ۔ مارچ میں افراط زر کی شرح 3.89 فید درج کی گئی تھی ۔ بحیثیت مجموعی غذائی افراط زر کی شرح بھی ماہ اگسٹ کے دوران بڑھی ہے اور اس میں کمی کے رجحان میں تبدیلی آئی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ماہ اگسٹ کے دوران یومیہ استعمال کی اشیا جیسے میوہ جات اور ترکاریوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس سے افراط زر کی شرح بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT