Sunday , April 23 2017
Home / دنیا / ریپلکن پارٹی روس معاملہ کی باقاعدہ جانچ کرائے : ڈیموکریٹ

ریپلکن پارٹی روس معاملہ کی باقاعدہ جانچ کرائے : ڈیموکریٹ

واشنگٹن، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں نے ریپلکن پارٹی کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے معاونوں اور روس کے درمیان تعلقات کا پتہ لگانے کیلئے قابل اعتبار جانچ کروانے کا چیلنج دیا ہے ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر چارلس سومیر نے کہا کہ ہم نے بہت ہوشیاری سے ان معاملوں پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔اگر خفیہ جانچ ایجنسی سچ کے سامنے لانے کیلئے کام نہیں کریگی تو ہم حقیقت کا پتہ لگانے کیلئے کسی دوسرے متبادل کا استعمال کریں گے ۔ کیونکہ سچ کو جاننا بے حد ضروری ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ مسٹر ٹرمپ نے آج ایک پریس کانفرنس میں اپنے معاونوں اور روس کے درمیان تعلقات کے بارے میں سارے تنازعات کو خارج کرتے ہوئے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کیلئے میڈیا کو قصوروار ٹہرایا تھا ۔ انہوں نے اس تمام تنازعہ کو گھپلہ اور چال بتایا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT