Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ریڈیائی تابکار پانی کا اخراج ‘ جاپانی ری ایکٹرناکارہ

ریڈیائی تابکار پانی کا اخراج ‘ جاپانی ری ایکٹرناکارہ

ٹوکیو۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ریڈیائی تابکار پانی کے اخراج کی وجہ سے نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ مغربی جاپان کو دوبارہ کارکرد بنانے کے منصوبے ناکام ہوگئے ۔ امکان تھا کہ یہ چوتھا نیوکلیئر برقی توانائی ری ایکٹر ہوگا ۔ ملک گیر سطح پر نیوکلیئر توانائی ری ایکٹر ناکارہ ہوچکے ہیں ۔ کنسائی الکٹرک پاؤر کمپنی نے کہاکہ 34لیٹر ٹھنڈا کرنے والے پانی کا جو ریڈیائی تابکار تھا خارج ہوتے دیکھا گیا جب کہ ٹاکاہاما برقی توانائی پلانٹ میں نیوکلئیر ری ایکٹر کو کارکرد بنانے کی کوشش کی گئی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس واقعہ سے متعلق کام کے طریقے معطل کردیئے گئے ہیں اور وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس سے کارخانے کے باہر ماحولیات پر کوئی اثرمرتب نہیں ہوگا ۔ حکومت اور استفادہ کرنے والی کمپنیاں ری ایکٹرس کو دوبارہ کارکرد بنانے کی گذشتہ پانچ سال سے کوشش کررہی ہے ۔ جب کہ ایک زبردست زلزلے اور سونامی نے فوکوشیما نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ کو تباہ کردیا تھا ۔ اس حادثہ کی وجہ سے تمام ری ایکٹرس بند کردیئے گئے تھے اور دو سال سے بند ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT