Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / ریڈیو چلاتے رہئےعالمی ریڈیو ڈے پر پی ایم کا پیام

ریڈیو چلاتے رہئےعالمی ریڈیو ڈے پر پی ایم کا پیام

نئی دہلی 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر کہاکہ ریڈیو باہم رابطہ کا زبردست طریقہ ہے اور اِس شعبہ میں کام کرنے والوں کو یہ واسطہ کارگر اور لچکدار قائم رکھنا چاہئے۔ وزیراعظم نے تمام ریڈیو سامعین کے علاوہ اِس صنعت میں کام کرنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اُنھوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ خود میرا ’من کی بات‘ کا تجربہ مجھے ہندوستان بھر میں عوام کے ساتھ جڑنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ریڈیو پر اُن کے ماہانہ خطاب ’من کی بات‘ کے تمام حصوں کو narendramodi.in/mann-ki-baat پر سنا جاسکتاہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT