Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریڈی ہاسٹل کیلئے10 کروڑ اور 10 ایکر اراضی دینے چیف منسٹر کا وعدہ

ریڈی ہاسٹل کیلئے10 کروڑ اور 10 ایکر اراضی دینے چیف منسٹر کا وعدہ

حیدرآباد ۔ 18 ؍اکٹوبر ( آئی این این) چیف منسٹر چندراشیکھرراو نے تلنگانہ کی تیزی سے ترقی میں ریڈی طبقہ کی جانب سے ادا کردہ رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریڈی طبقہ کا رول ناقابل فراموش ہے ۔ پرانے شہر کے علاقہ علی آباد میں ریڈی جن سنگھم سماج  سیوا کی پلاٹینم جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ جن سنگھم گذشتہ 75 سال سے سماج کی خدمت کر رہا ہے ۔ ریڈی طبقہ کی کئی اہم شخصیتوں نے تلنگانہ کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ تاہم ان کی خدمات کو متحدہ آندھراپردیش کے دوران تسلیم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ٹینک بنڈہ پر ریڈی طبقہ کے اہم سیاست دانوں اور شخصیتوں کے مجسمے نصب کریں گے ۔ چیف منسٹر نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ریڈی ہاسٹل کے لئے شہر کے مضافات میں 10 ایکر اراضی الاٹ کی جائے گی اور تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپئے دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT