Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ریکس ٹلرسن کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں : وائیٹ ہاؤس ترجمان

ریکس ٹلرسن کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں : وائیٹ ہاؤس ترجمان

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اعلیٰ سطحی امریکہ سفارت کار ریکس ٹلرسن کا اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آج یہ وضاحت کرتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو مسترد کردیا جو ٹلرسن اور وائیٹ ہاؤس کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر مشتمل تھیں ۔ سی این این کی اطلاع کے مطابق ٹلرسن نے جاریہ سال کے اواخر تک مستعفی ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم خاتون ترجمان ہتھرنوریٹ نے مستعفی ہونے کی تمام اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ہم نے بات چیت کی ہے اور انہوں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں بدستور اپنی خدمات جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ ہمارے پاس اس وقت بہت کام ہے ۔ بڑی ذمہ داریاں ہیں جن کی تکمیل کے لیے ٹلرسن شبانہ روز مصروف ہیں ۔ ہیتھرنوریٹ کا اشارہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ بعد ازاں ترکی ، یوکرین اور خلیجی ممالک کے دورہ کی جانب تھا ۔

TOPPOPULARRECENT