Wednesday , June 28 2017
Home / سیاسیات / ریکھا، گلزار،رنویر، پریش راول،شردھا کپور نے ووٹ ڈالے

ریکھا، گلزار،رنویر، پریش راول،شردھا کپور نے ووٹ ڈالے

اس دوران بالی ووڈ کی شخصیتوں جیسے ریکھا، رنویر سنگھ، انوشکا شرما، زویا اختر، گلزار اور دیگر نے آج بی ایم سی الیکشن کیلئے اپنے ووٹ ڈالے۔ اس میٹرو سٹی میں 227 رکنی کارپوریشن کیلئے صبح پولنگ شروع ہوئی۔ فلمی شخصیتوں نے بھی رائے دہی میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالنے والوں میں معروف ایکٹر پریش راول اور ان کی بیوی سوروپ سمپت، سونم کپور، ورون دھون، شردھا کپور، جان ابراہم، ویویک اوبرائے اور ڈائرکٹر زویا اختر شامل ہیں۔گلزار نے عوام سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ تاہم بعض فلمی شخصیتیں پہلے سے طئے مصروفیات کے سبب اس بلدی چناؤ میں اپنے ووٹ ڈالنے سے قاصر رہیں۔زویا اختر نے کہا کہ اس مرتبہ جو کوئی بھی منتخب ہوں وہ انفراسٹرکچر اور ماحولیات میں بہتری لانے کی سمت کام کریں۔ موجودہ ماحول میںسڑکوں پر سانس لینا مشکل ہورہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ شہر میں صاف صفائی پر توجہ دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT