Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ری پبلکن امیدوار ٹیڈکروز کو شہریت کے تنازعہ کا سامنا

ری پبلکن امیدوار ٹیڈکروز کو شہریت کے تنازعہ کا سامنا

واشنگٹن ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹیڈکروز کو اب ایک نئی قانونی کشاکش کا سامنا ہے۔ امریکہ کے صدر کیلئے جن اہلیتوں کی ضرورت ہے ان میں امریکہ کا شہری ہونا بھی لازمی ہے۔ اسی شہریت کو مدعا بنا کر انہیں قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا جارہا ہے جبکہ جنوبی کیرولینا کی اہم ترین پرائمریز کا انعقاد عنقریب ہونے والا ہے۔ الینائے کے لارنس جوائس نے اپنے دائر کردہ مقدمہ میں الینائے میں منعقد شدنی پرائمریز پر ٹیڈکروز کی امیدواری پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی دستور کے مطابق صرف امریکہ میں پیدا ہونے والے شہری ہی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل قرار پاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT