Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ری پبلکن ڈیلگیٹ طریقہ کار بوگس ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان

ری پبلکن ڈیلگیٹ طریقہ کار بوگس ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے پارٹی کے ڈیلگیٹ انتخاب کے ضوابط کو بوگس قرار دیا۔ یاد رہے کہ ان کے حریف ٹیڈکروز کولوراڈو کے تمام 34 ڈیلگیٹس پر کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انہوں نے نیویارک میں ایک ریالی کے دوران اپنے حامیوں سے کہا کہ انہیں اس بات پر واقعتاً تعجب ہے۔ میں کئی ملین روٹس سے آگے ہوں لیکن اس کا تذکرہ کہیں نہیں کیا جاتا۔ صرف ڈیلگیٹس کی بات کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT