Sunday , May 28 2017
Home / Top Stories / ’ر ائیس‘ 100کروڑ کے کلب میں شامل

’ر ائیس‘ 100کروڑ کے کلب میں شامل

ممبئی:اداکار شاہ رخان کی فلم رائیس ‘ سوکروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ راہول ڈھولکیہ اور فرحان اختر کی ہدایت میں بنی فلم ’رائیس‘ یوم جمہوریہ کے مو قع پر 25جنوری کو ریلیز ہوئی ہے ۔

فلم میں شاہ رخ خان ‘ نواز الدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

فلم میں سنی لیونی پر ائٹم نمبر’’ لیلیٰ میں لیلیٰ‘‘ فلمایاگیا ہے۔فلم میں شاہ رخ خان نے منفی کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم گجرات کے پس منظر پر بنی ہے ۔

شاہ رخ خان کی فلم رائیس باکس آفس پر اب تک ہٹ ثابت ہورہی ہے ۔ فلم نے نمائش کے پہلے ہفتے تقریباً ساٹھ کروڑ کی کمائی کی تھی۔ فلم نے اب تک 106کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے ۔

رائیس سال کی پہلی فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ سے زائدکی کمائی کی ہے۔

رائیس ‘ شاہ رخ خان کی حالیہ برسوں میں ساتویں فلم ہے جس نے 100کروڑ کی کمائی کی ہے۔ اس فہرست میں چینائی ایکسپریس‘ ہیپی نیو ائیر‘ دلوالے ‘ جب تک ہے جان‘ راون اور ڈان ۔2شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT