Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں /  ر10روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ریزرو بینک کی وضاحت

 ر10روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ریزرو بینک کی وضاحت

حیدرآباد۔ 23 مارچ (پریس نوٹ) ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ 10 روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ہے۔ بینک نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ بعض عناصر عوام ، تاجرین ، دکانداروں وغیرہ کو 10 روپئے کے سکوں کے بارے میں گمراہ کرتے ہوئے شبہات پیدا کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بعض مقامات پر سکوں کے چلن پر اثر پڑا ہے۔ ریزرو بینک نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ان افواہوں کا شکار نہ ہوں ۔ 10 روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ہے اور اسے تجارتی لین دین کیلئے قبول کیا جاسکتا ہے ۔یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ جولائی 2011ء سے پہلے کے سکوں پر روپئے کی علامت نہیں ہے جبکہ نئے سکوں پر یہ علامت پائی جاتی ہے لیکن یہ دونوں سکے بھی قابل قبول ہے اور لین دین کیلئے مساوی حیثیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT