Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ر10 روپئے کے سّکوں کا چلن برقرار

ر10 روپئے کے سّکوں کا چلن برقرار

حیدرآباد 11 اپریل (پریس نوٹ) عوام میں 10 روپئے کے سکّوں کے چلن کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ 10 روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ہے اور اِس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 10 روپئے کے سکّے لین دین میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ عام افراد بشمول تاجرین اور دوکانداروں کے ذہن میں اس تعلق سے غلط فہمیاں و افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ بینک نے کہاکہ بازار میں اِس وقت 10 روپئے کے سکّوں کا جو چلن برقرار ہے اِس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ قدیم سکّوں کا چلن بھی برقرار ہے۔ وقفہ وقفہ سے سماجی، معاشی اور ثقافتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے نئے ڈیزائن اور مالیت کے سکّے متعارف کئے جاتے ہیں۔ ریزرو بینک نے جولائی 2011 ء میں ’’روپے‘‘ کی علامت کے ساتھ نیا سکّہ متعارف کیا تھا۔ پرانے ڈیزائن اور نئے ڈیزائن کے سکّوں کا چلن برقرار رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT