Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ر20 اور50 روپئے کے نئے کرنسی نوٹس کی عنقریب اجرائی : آر بی آئی

ر20 اور50 روپئے کے نئے کرنسی نوٹس کی عنقریب اجرائی : آر بی آئی

نئی دہلی 4 ڈسمبر (این ایس ایس) ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے عنقریب مہاتما گاندھی سیریز 2005 میں 20 روپئے کے کرنسی نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ دونوں نمبر پیانلس میں انسیٹ لیٹر ‘L’ کے ساتھ۔ جن پر آر بی آئی گورنر ڈاکٹر ارجیت آر پٹیل کے دستخط ہوں گے اور پرنٹنگ کا سال 2016 ء ہوگا۔ ان بینک نوٹس کے ڈیزائن اور سکیوریٹی فیچرس 20 روپئے کے کرنسی نوٹس کی طرح ہوگا۔ بینک کی جانب سے سابق میں جاری کئے گئے 20 روپئے کے تمام کرنسی نوٹس کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ اسی طرح 50 روپئے کے بھی نئے کرنسی نوٹس جاری کئے جائیں گے اور ماضی میں اس بینک کی جانب سے جاری کئے گئے 50 روپئے کے کرنسی نوٹس کا چلن برقرار رہے گا۔ سنٹرل بینک آف انڈیا نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT