Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ر2000روپئے کے نوٹ منسوخ کرنے کانگریس کا مطالبہ

ر2000روپئے کے نوٹ منسوخ کرنے کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی نے آج مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اثر کے ساتھ نئی متعارف کردہ 2000 روپئے کی کرنسی نوٹ کو فوری منسوخ کردے۔ کانگریس کے سینکڑوں ورکرس کے ہمراہ رگھوویرا ریڈی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اننت پور برانچ کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2000 روپئے کی نوٹ کو متعارف کرانا پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ عام آدمی بُری طرح متاثر ہوا ہے اور ایک عام آدمی صرف 2000 روپئے کی نوٹ سے اپنی ضروریات کیسے پورا کرے گا۔ وزیراعظم نے چیف منسٹر آندھرا پردیش کے مشورہ کو قبول کیا ہے تو آخر وہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کیلئے ان کے مطالبہ کو کیوں پورا نہیں کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT