Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ر21 ریاستوں میں قومی غذائی طمانیت قانون پر یکم اپریل تک عمل آوری کا اعلان : مرکزی وزیر پاسوان

ر21 ریاستوں میں قومی غذائی طمانیت قانون پر یکم اپریل تک عمل آوری کا اعلان : مرکزی وزیر پاسوان

احمدآباد ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی غذائی طمانیت قانون کا نفاذ یکم ؍ اپریل تک مزید 10 ریاستوں میں کردیا جائے گا۔ اس طرح ایسی ریاستیں جہاں اس قانون پر عمل آوری جاری ہے، 21 ہوجائے گی۔ مرکزی وزیر برائے اغذیہ و عوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ جب انہوں نے وزارت کا قلمدان سنبھالا تھا تو صرف 11 ریاستوں میں قانون پر عمل کیا جارہا تھا اور وہ بھی مکمل طور پر نہیں۔ انہیں آج یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہیکہ ریاستوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 21 ہوگئی ہے جن میں گجرات بھی شامل ہے جہاں یکم ؍ اپریل تک قانون پرعمل آوری کا آغاز ہوجائے گا۔ رام ولاس پاسوان فوڈ کارپوریشن آف انڈیا گجرات کے عہدیداروں کے زیراہتمام ایک تقریب کے موقع پر علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس قومی غذائی تحفظ قانون تمام شرائط کی تکمیل کے بعد نافذ کیا جائے گا جن میں ڈیجیٹائیزیشن راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے، سربراہی کے سلسلہ کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے مکمل کارروائی کا کمپوٹرائزیشن اور فروخت کے مقام کی نشاندہی کرنے والے آلات کی تنصیب جو سستے داموں غذائی اجناس فروخت کرنے کی دکانیں ہوں گی، یہ احاطہ کیا جائے گا۔  مرکزی وزیر نے حکومت گجرات کی اس قانون پر عمل آوری کیلئے کوششوں کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT