Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ر26 روڈی شیٹرس کو دھمکی دیا تھا نعیم الدین نے

ر26 روڈی شیٹرس کو دھمکی دیا تھا نعیم الدین نے

خوف کے عالم میں 16 نے نعیم کو اپنا قائد تصور بھی کرلیا تھا
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر کے کئی روڈی شیٹرس نے گینگسٹر نعیم کے اثر و رسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی حفاظت کی خاطر لاکھوں روپئے اور قیمتی اراضیات نعیم کے حوالے کردینے کا ڈائری سے انکشاف ہوا ہے ۔ سابق نکسلائٹ نعیم نے پولیس کی مدد سے نہ صرف نکسلائٹس اور ان کے حامیوں کو قتل کیا بلکہ اس کے درمیان میں آنے والوں کو بھی دھول چٹا دیا تھا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شہر کے 26 روڈی شیٹرس کو نعیم نے ڈرایا دھمکایا تھا جس میں 16 روڈی شیٹرس نے نعیم کی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے تھے اور اس کو اپنا باس ماننے کے لیے تیار ہوگئے تھے ۔ شہر کے مضافاتی علاقوں اور ضلع رنگاریڈی میں اراضیات کے کئی تنازعات پیدا ہوئے ہیں ۔ شہر کے روڈی شیٹرس نے جن اراضیات پر قبضہ کیا تھا ان اراضیات پر نعیم کی ٹولی نے جھنڈا گاڑدیا کیا تھا ۔ اعتراض کرنے والے چند روڈی شیٹرس کو اغواء کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دینے کی دھمکی دی تھی ۔ کئی روڈی شیٹرس نے ان اراضیات سے اپنی دستبرداری اختیار کرلی تھی ۔ کئی روڈی شیٹرس نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر جو رقم وصول کی تھی اراضیات پر قبضے کیے تھے ۔ اس کے عوض میں نعیم کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے لاکھوں روپئے ادا کی ہے ۔ یا جائیداد نعیم کے حامیوں کے نام ٹرانسفار کی ہے ۔ بعض اوقات میں جب مسئلہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوا تھا تو پولیس عہدیداروں نے روڈی شیٹرس کو نعیم سے دشمنی نہ مول لینے کا مشورہ دیا تھا ۔ نعیم کے انکاونٹر کے بعد ڈائری سے جو انکشافات ہورہے ہیں اس سے روڈی شیٹرس میں ڈر و خوف پایا جارہا ہے ۔ ان کا احساس ہے کہ پولیس ان کے خلاف بھی کارروائی کرے گی ۔ کئی روڈی شیٹرس کے انڈر گراونڈ ہوجانے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT