Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات /  ر30روپئے ٹپ کیلئے جھگڑا ۔ ہوٹل ملازم کا قتل

 ر30روپئے ٹپ کیلئے جھگڑا ۔ ہوٹل ملازم کا قتل

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) حافظ بابا نگر میں اسپائس باورچی ہوٹل کے ویٹروں کے درمیان ٹپ کی رقم کو لے کر جھگڑے نے ایک ملازم کی جان لے لی۔ سب انسپکٹر کنچن باغ مسٹر پی اشوک بابو نے بتایا کہ 30 سالہ کمل عرف کملیش جس کا تعلق اترپردیش سے تھا، کو مذکورہ ہوٹل کے مالک علی بن سید باعمران نے پکوان کیلئے 10 دن قبل ملازمت پر رکھا تھا۔ کمل نے اسی ہوٹل کے ایک اور ملازم 25 سالہ راجو جس کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے ٹپ کی رقم 30 روپئے کیلئے آج دوپہر بحث و تکرار کی جس کے بعد دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا۔ کمل نے راجو کو پیٹ اور سینے پر مکّے رسید کئے جسکے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے راجو کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ کے بعد کمل فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجو اور کمل کے درمیان آئے دن معمولی باتوں پر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304-II کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا اور اُس کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT