Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں /  ر5روپئے کھانا اسکیم کو مزید 3 کارپوریشنس تک وسعت

 ر5روپئے کھانا اسکیم کو مزید 3 کارپوریشنس تک وسعت

کنٹراکٹ ملازمین سے نجی خدمات پر عہدیداروں کو انتباہ: کے ٹی آر
حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے تمام میونسپل کمشنرس کو ہدایت دی ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے سڑکوں، مارکٹ، پارکس، بس شیلٹرس اور بیت الخلاؤں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دیں۔ اُنھوں نے بجٹ میں میونسپل کارپوریشنس کے لئے خصوصی فنڈس مختص کرنے کا تیقن دیا۔ شہروں میں غیر قانونی فلیکسی آویزاں کرنے اور دیواروں پر تحریریں درج کرنے پر بھی سخت کارروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ میونسپل کارپوریشنس کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور شہروں کی ترقی کے لئے چیف منسٹر نے جو توقعات رکھی ہیں، اِس معاملہ میں عہدیداروں کو کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو سرکاری اراضیات کو بغیر کسی نوٹس دیئے استعمال کرنے، عصری سہولتوں سے لیس بس شیلٹر کی تعمیر، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہاکہ شہروں میں آبادی کے تناسب سے بیت الخلاء بالخصوص کمیونٹی ٹائلیٹس تعمیر کئے جانے چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ شہروں میں قبرستانوں کی نگہداشت اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے معاملہ میں کلکٹرس سے مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ اِس کے علاوہ ویج اور نان ویج ماڈل مارکٹس تیار کرنے کی بھی تجویز دی۔ اُنھوں نے کمشنر پر زور دیا کہ وہ ہر روز صبح 5 بجے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیں۔ برقی بچت کو یقینی بنانے کے لئے شہروں میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کی ہدایت دی۔ 5 روپئے کھانے کی اسکیم کو مزید 3 کارپوریشنس میں توسیع دینے کا اعلان کیا۔ میونسپل کارپوریشن میں خدمات انجام دینے والے آؤٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات نجی اغراض کے لئے مختلف عہدیداران حاصل کررہے ہیں۔ اِس ضمن میں سوشیل میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ملازمین کو صرف کارپوریشن کے لئے ہی خدمات انجام دینا ہوگا۔ آئندہ اِس ضمن میں شکایات موصول ہونے پر کمشنرس کے خلاف سخت کارروائی کا اُنھوں نے انتباہ دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT