Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ر7ریاستوں میں اندرون دو یوم شدید بارش کاامکان

ر7ریاستوں میں اندرون دو یوم شدید بارش کاامکان

محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات ، ریڈ الرٹ جاری
حیدرآباد۔15جولائی (سیاست نیوز) ملک کی 7ریاستوںمیں آئندہ دو یوم کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش قیاسی کے مطابق 16اور17جولائی کو بہار‘ آسام‘ سکم‘ میگھالیہ‘ ہماچل پردیش‘ اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجبان 7ریاستوں میں شدید بارش کے امکانات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا جا چکا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے اقدامات کئے جا سکیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سیپیش کردہ ریکارڈ کے بموجب ملک کے بعض حصوں میں ماہ جون  دوران ہونے والی مجموعی بارش سے 20فیصد اضافی بارش کی گئی ہے۔ ہندستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ‘ آندھراپردیش‘ راجستھان ‘ مدھیہ پردیش‘ مہاراشٹرااور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں مانسون کے دوران ہونے والی مجموعی بارش سے 20فیصد اضافی بارش ریکارڈ کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں مانسون پہنچ چکا ہے اور جاریہ ماہ کے اوائل سے جائزہ لئے جانے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میںمانسون کی صورتحال کافی بہتر ہے۔مجموعی طور پر ملک بھر میں گذشتہ ہفتہ کے دوران 11فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب 16تا 30جولائی کے درمیان ملک کے مختلف خطوں میں معمول سے بہتر بارش کا امکان ہے اور مذکورہ 7ریاستوں میں زبر دست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تا حال ملک کے 77فیصد حصہ میں بارش معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی ہے جن میں بعض مقامات پر اضافی بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن 23فیصد حصوں میں بارش میں نہ ہونے کی شکایات ہیں جہاں معمول سے کافی کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT