Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / زائد اضلاع کی تشکیل سے حکمرانیت میں کمی ہوگی : ریاستی بی جے پی

زائد اضلاع کی تشکیل سے حکمرانیت میں کمی ہوگی : ریاستی بی جے پی

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست تلنگانہ میں مزید 21 اضلاع کی تشکیل پر کے سی آر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے صرف سرکاری عہدوں میں اضافہ درج ہوگا اور بہتر حکمرانی میں کمی واقع ہوگی۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرشنا ساگر راؤ بی جے پی ترجمان نے کے سی آر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ نئے اضلاع کی تشکیل سے کیا فوائد حاصل ہوں گے جبکہ چیف منسٹر عوام سے کئے گئے وعدوں کی تشکیل کے بجائے اضلاع کی تشکیل عمل میں لارہے ہیں اتنی زیادہ تعداد میں اضلاع کی تشکیل راست یا بالواسطہ طور پر عوام کے مفاد میں نہیں ہے یہ صرف چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے سیاسی مقاصد کی تشکیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی تشکیل جدید کیلئے ریاست گجرات کو 6 سال اور اڑیسہ کو 12 لگے تاہم کے سی آر حکومت نے آٹھ ماہ میں اضلاع کی تشکیل جدید عمل میں لائی۔

TOPPOPULARRECENT