Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / زائد ترین ٹیکس ادائیگی دہندگان کی فہرست جاری

زائد ترین ٹیکس ادائیگی دہندگان کی فہرست جاری

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( آئی این این ) : محکمہ کمرشیل ٹیکس حکومت تلنگانہ مالی سال 2015-16 میں ٹیکس دہندگان جنہوں نے ٹیکس ادا کیا ہے کی ستائش کرتے ہوئے زائد ترین ٹیکس ادائیگی دہندگان کے نام جاری کیے ۔ پیداواری شعبہ میں ویاٹ / سی ایس ٹی کے تحت زائد ترین ٹیکس ادا کرنے والوں میں آئی ٹی سی لمٹیڈ ( پیپر ) ، ہندوستان یونی لیور لمٹیڈ ( ایف ایم سی جیز ) ہندوستان کوکاکولہ بیویریجس پرائیوٹ لمیٹیڈ ، ایشن پینٹس اور الٹرٹیک سمنٹ لمٹیڈ شامل ہیں ۔ ریٹیل شعبہ میں زائد ترین ٹیکس ادائیگی دہندگان میں سمسنگ الیکٹرانکس پرائیوٹ لمٹیڈ ، ورون موٹرس ، ایل جی الیکٹرانکس ، اشوک لی لینڈ اور ریلائنس انڈسٹریز شامل ہیں ۔ ورکس کنٹراکٹس میں میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرس لمٹیڈ اور لارسن اینڈ ٹربو لمٹیڈ شامل ہیں ۔ زائد ترین پروفیشن ٹیکس ادا کرنے والوں میں انڈیا ان مینجمنٹ لمٹیڈ ، اسینچیر سرویس پرائیوٹ لمٹیڈ / ٹاٹا کنسلٹنسی ، پرتھوی آدتھیا انفراٹیک پرائیوٹ لمٹیڈ اور انفوسیس لمٹیڈ شامل ہیں ۔ جب کہ تفریحی ٹیکس ادا کرنے والوں میں سرفہرست اوشا کرن موویز لمٹیڈ ، وجینتی ، نیسا ، سن رائزرس حیدرآباد سن ٹی وی نیٹ ورک لمٹیڈ ، ہتھ وے کیبل اور ڈاٹا کام لمٹیڈ اور پرساد آئی میکس شامل ہیں ۔ محکمہ کمرشیل ٹیکس نے تمام ڈیلرس سے بروقت ٹیکس ادائیگی کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT