Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / زائد جہیز کے لئے ہراسانی کی وجہہ سے شیرین نے کی خودکشی

زائد جہیز کے لئے ہراسانی کی وجہہ سے شیرین نے کی خودکشی

حیدرآباد۔ دو ماہ کے نومولود کی ماں نے مزیدجہیز کے لئے شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر حیدرآباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔تلنگانہ ٹوڈے کی نیوز کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت 19سال کی شیرن فاطمہ کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے کاماٹی پورہ علاقے میں واقعہ راما تھیٹر کے قریب میں اپنی رہائش گاہ میں پھانکے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

خبر ہے کہ متوفی نے اپنے دوپٹے سے خود کو پھانسی پر لٹکادیا۔شیرن کی شادی جہانگیر نامی شخص سے ہوئی تھی جو ایک مسلخ میں کام کرتا ہے۔ متوفی کے والدین کا کہنا ہے کہ انہو ں نے شادی کے وقت کافی جہیز دیا مگر جہانگیرمبینہ طور پر مزید جہیز کے لئے ان کی بیٹی کو مسلسل ہراساں کررہا تھا۔

اور شیرین نے اس ہراسانی سے تنگ آکر بالآخر خودکشی کرلی۔پولیس نے اس ضمن میں جہیز کے لئے ہراسانی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے

TOPPOPULARRECENT