Monday , June 26 2017
Home / بچوں کا صفحہ / زبان کی پاکیزگی

زبان کی پاکیزگی

یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ آدمی کے جسم میں زبان ایک ایسا عضو ہے جو اپنی جگہ بڑی اہمیت رکھتا ہے ، اگر آدمی کے پاس زبان نہ ہوتی تو اس میں اور دوسرے جانوروں میں کوئی فرق نہ ہوتا ۔ حیوان اور انسان میں بنیادی اور ظاہری فرق اسی زبان کی وجہ سے ہے ۔ یہی زبان ہے جس سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں ، جو کچھ ہم کہنا چاہتے ہیں اس کا وسیلہ صرف زبان ہے ۔ اب اگر ہم اپنی خواہشات کو دیکھیں تو ہمیں پتہ چلے کہ ہماری جائز و ناجائز ہر طرح کی خواہشیں چھپی ہوئی ہیں غلط اور صحیح ہر قسم کاجذبہ ہمارے اندر پوشیدہ ہوتا ہے ، اس کا اظہار ہم سب سے پہلے زبان ہی سے کرتے ہیں ، اس لئے آپس کے تعلقات بنانے اور بگاڑنے کا کام یہ زبان ہی کرتی ہے ، اگر ہم اس کو بے لگام چھوڑدیں اور جو کچھ ہمارے جی میں آئے اس کے مطابق ہم اپنی زبان کو استعمال کرتے رہیں تو واقعہ یہ ہے کہ ہم اس سے فائدہ کی بجائے نقصان زیادہ اُٹھائیں گے اور یہ ہمارا رات دن کا تجربہ ہے کہ اسی زبان کی بدولت کتنے فتنے پیدا ہوتے ہیں ۔ یوں تو ہمارے منہ سے ایک چھوٹی سی بات نکلتی ہے ، مگر اس کے اثرات اتنے زیادہ اہم ہوتے ہیں کہ ہمیں پہلے سے اس کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکتا ، اس لئے زبان کے اس نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے بہت تاکیدیں فرمائی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT