Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / زبیر بن سلطان عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے کپتان

زبیر بن سلطان عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے کپتان

حیدرآباد ، 9 جنوری (راست) زبیر بن سلطان (ایم بی اے) انوار العلوم کالج عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جو 11 جنوری سے گلبرگہ میں شروع ہونے والے ساؤتھ زون ٹورنمنٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں محمد قاسم مہیدی، سید محبوب، محمد الیاس خاں، سید زبیر (انوارالعلوم کالج)، آدتیہ کِشت، این روبن ابھیشک (بھونس کالج)، بی ہمنت کمار، ایس کرن کمار (نظام کالج)، ٹی ای انوج، کے بی سبرامنیم (للیلا کالج)، فیض الدین (ایم جے کالج)، اے اکشے (ویزلی کالج)، کے بی سوریا کمار (حاجی غوث)، ریاض غوری (بدروکا کالج)، زید محی الدین (امجد علیخاں کالج)، ایس جی ونود کمار (جاگروتی کالج)، سید آفریدی (دکن کالج)، بی تیجا (رودا کالج)، بی ایس مایانک (ایم وی ایس آر) شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ غلام محمود یزدانی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر ایم جے کالج اور منیجر احمد علی ریٹائرڈ عثمانیہ انجینئرنگ کالج ہوں گے۔ ڈاکٹر راجیش سکریٹری بورڈ آف کنٹرول اسپورٹس انٹر یونیورسٹی نے ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ٹیم اچھا مظاہرہ کرے گی۔ اور یونیورسٹی کے صد سالہ جشن کی خوشیاں دوبالا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT