Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / زخمیوں کو سرکاری خرچ پر مقامات مقدسہ لیجایا جائے گا

زخمیوں کو سرکاری خرچ پر مقامات مقدسہ لیجایا جائے گا

ریاض۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد نے گذشتہ شام مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اورگورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے بھی تعزیت کی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پر علاج کے اعلان کے بعد زخمی عازمین حج کو مقدمات مقدسہ پر لے جانے کا بھی سرکاری سطح پر اہتمام کا اعلان کیا ہے۔  گورنرمکہ نے آج اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ خالد الفیصل نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پرعلاج اوران کے مناسک حج کی ادائی کا بھی خصوصی اہتمام کریگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT