Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی آملہ ڈومسٹک کرکٹ سے محروم

زخمی آملہ ڈومسٹک کرکٹ سے محروم

کیپ ٹاؤن۔یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہاشم آملہ زخمی ہونے کی وجہ سے ڈومسٹک کرکٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔اڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹسٹ میں جین پال ڈومینی کی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ کی ناکام کوشش کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے۔ کیپ کوبراز کے ہیڈ کوچ پال ایڈمز نے کہا ہے کہ ہاشم آملا کو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا اور ان کی جگہ ڈین ویلاس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے دورہ آسٹریلیا پر ہاشم آملہ کا مظاہرہ ان کے معیار کے مطابق نہیں رہا تھا اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے ساتھ فام حاصل کرنے کے خواہاں تھے۔

TOPPOPULARRECENT