Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / زخمی آٹو ڈرائیور فوت

زخمی آٹو ڈرائیور فوت

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) کار حادثہ میں زخمی ایک آٹو ڈرائیور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے بموجب 35 سالہ محمد اعظم ساکن سبزی منڈی کاروان 29 جنوری کو علاقہ حمایت نگر سے گذر رہا تھا کہ اس کے آٹو کو زائلو کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں اعظم شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں نہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

خرابی صحت پر رئیل اسٹیٹ تاجر کی خودکشی
حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت کے سبب ایک رئیل اسٹیٹ تاجر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس سرینواس ریڈی ساکن پدماوتی نگر ونستھلی پورم نے آج دوپہر اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پر پہونچکر نعش کو پھانسی سے نیچے اُتارا اور اسے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ سرینواس ریڈی کی خرابی صحت سے دلبرداشتہ تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT