Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی برائیوو 10 ویں آئی پی ایل سے باہر

زخمی برائیوو 10 ویں آئی پی ایل سے باہر

راجکوٹ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات لائینس کو آج ایک بڑا دھکہ لگا جب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیورٹین برائیوو کو زخمی ہوجانے کے سبب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے کھیلوں سے باہر کردیا گیا۔ برائیو اپنے بائیں پاؤں کے زخموں سے پوری طرح ٹھیک نہیں ہوسکے ہیں۔ وہ گزشتہ سال ڈسمبر میں بگ بیاش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ گجرات لائینس کے کپتان سریش رائنا نے توثیق کی ہے کہ برائیوو آئی پی ایل کے رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گے۔ گجرات کی ٹیم کھیل کے آخری مراحل میں ان کی واپسی کی توقع کررہی تھی۔ رائنا نے کہا کہ برائیو وکا علاج جاری ہے لیکن پوری طرح ٹھیک ہونے کیلئے مزید چند ہفتے درکار ہیں۔

 

سرینا کیخلاف ریمارکس کی تحقیقات
لندن ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سرینا ولیمز کے حاملہ ہونے پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے الزام میں سابق رومانیئن ٹینس پلیئر للی نیسٹیس کیخلاف آئی ٹی ایف تحقیقات ہورہی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ سے فیڈریشن کپ سیمی فائنل ٹائی کے ابتدائی دن انگلش اسٹار جوہانا کونٹا اور میزبان کپتان اینی کیوتھووانگ کو مغلظات بکنے پر انہیں ٹینس کورٹ سے زبردستی باہر نکال دیاگیا، آئی ٹی ایف نے ان پر قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے، جوہانا کونٹا کو میچ کے دوران انہوں نے مغلظات بکیں جس کی انہوں نے شکایت چیئرامپائر سے کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT