Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی دھون سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے باہر

زخمی دھون سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے باہر

کولمبو 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آج دھکہ لگا ہے جیسا کہ انفارم بیٹسمین شکھر دھون زخمی ہوکر سری لنکا کے خلاف رواں سیریز کے مابقی دو ٹسٹ مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب دھون کو ہاتھ میں فریکچر آیا ہے جس کی وجہ سے وہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹسٹ میں شرکت نہیںکرپائیں گے ۔ ہندوستانی ٹیم کو بہتر مظاہرے کے بعد اچانک ایک ناقص سیشن کی وجہ سے پہلے ٹسٹ میں 63 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی اب وہ جمعرات کو پی سارا اوول اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹسٹ کا آغاز کریں گے ۔ بی بی سی آئی میڈیکل ٹیم نے توثیق کی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے اوپنر دھون رواں سیریز کے مابقی مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے کیونکہ گال میں کھیلیں گئے پہلے ٹسٹ کے دوران وہ اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھے تھے اور انہیں اب اس زخم سے مکمل صحت یاب ہونے کیلئے 4 تا 6 ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا ۔ دھون نے پہلے مقابلے میں سنچری اسکور کی تھی تاہم پہلی سلپ میں کیچ پکڑنے کے دوران وہ زخمی ہوئے ۔ ہندوستان کو اب زخمی کھلاڑیوں کے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ دھون کے ساتھی اوپنر مرلی وجئے پہلے ہی زخمی ہوکر گال ٹسٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے ۔ ٹیم انتظامیہ مرلی وجئے کی صحت کے متعلق فزیو پٹرک کی رپورٹ کا انتظار کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT