Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی راہول چیمپئنز ٹرافی سے باہر

زخمی راہول چیمپئنز ٹرافی سے باہر

ممبئی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کندھے کے زخم میں مبتلاہندوستانی اوپنر لوکیش راہول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے سے ممکنہ طور پر محروم ہوگئے۔ وہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں تاہم انگلینڈ میں ہونے والے میگاایونٹ میں شرکت کے انتہائی کم امکانات  ہیں کیونکہ ان کی زخم کو مکمل مندمل ہونے میں دو سے تین ماہ درکار ہوں گے۔
ڈی ویلیئرس اور آملہ افریقی لیگ کا حصہ
جوہانسبرگ ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملا سمیت آٹھ میزبان کھلاڑیوں نے نومبر اور دسمبر میں ہونے والی سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ دیگر مقامی بیش قیمت کھلاڑیوں میں جین پال ڈومینی ، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسز، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر اور کگیسو ربادا شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT