Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی سرینا سنگاپور کے اہم ٹورنمنٹ سے دستبراد

زخمی سرینا سنگاپور کے اہم ٹورنمنٹ سے دستبراد

نیویارک۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سنگا پور میں23اکتوبر کو شروع ہونے والے  ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ سرینا نے کہا ہے کہ  وہ کندھے کی تکلیف سے ٹھیک ہونے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔عالمی نمبر دو سرینا ولیمز نے کندھے کے زخم کی وجہ سے سال کے آخری ڈبلیوٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنمنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ جس کے بعد درجہ بندی میں نمبر نو پر موجود جوہانا کونٹا کی شرکت  کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔دریں اثناء سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے دودرجے ترقی کی بدولت روسی کھلاڑی سویٹلانا کزنیٹسووا کو آٹھویں مقام  سے محروم کردیا جبکہ برطانیہ کی جوہانا کونٹا ایک درجہ تنزلی سے نویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جرمنی کی اینجلیک کیربر بدستور نمبراے مقام پر ہیں۔ اے ٹی پی درجہ بندی میں سربیا کے نوواک جوکووچ پہلے نمبر پر ہیں۔ کینیڈا کے مائیلوس رونیک دودرجے ترقی سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT