Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی سمیع ٹیم انڈیا سے خارج ‘ بھونیشور شامل

زخمی سمیع ٹیم انڈیا سے خارج ‘ بھونیشور شامل

پرتھ‘9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) محمد سمیع کو زخموں کے سبب 12جنوری سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والی ونڈے اور ٹی ۔20 سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ سے خارج  کردیا گیا ہے اور ان کے بجائے بھونیشور کمار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے محمد سمیع کو زخموں کے سبب آسٹریلیا کا دورہ کنے والی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت سے انکار کردیا ہے ۔ ان کی باتیں کہنی میں دوسرے زمرے کے گہرے زخم کے سبب وہ آئندہ چار تا چھ ہفتوں تک سرگرم کرکٹ نہیںکھیل سکیں گے ‘‘ ۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’’ آل انڈیا سینئر سلکشن کمیٹی نے بھونیشور کمار کو ان کے بجائے منتخب کیا ہے جو کل ٹیم میں شامل ہوں گے ‘‘ ۔ محمد سمیع گذشتہ روز مغربی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۔20 کھیل سے قبل تربیتی مشقوں کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔ محمد سمیع کیلئے یہ زبردست دھکہ ہے جو 9ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپس ہوئے تھے لیکن زخموں کے سبب دوبارہ باہر کردیئے گئے ۔ دوسری طرف بھونیشور کیلئے یہ خوش قسمتی سمجھی جارہی ہے جنہیںجنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کھیل کے مظاہرہ پر ٹیم سے خارج کردیا گیا تھا ۔ آسٹریلیا میں پانچ ونڈے  انٹرنیشنل اور تین ٹی ۔20 میچس ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT