Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / زخمی شخص دوران علاج فوت

زخمی شخص دوران علاج فوت

شمس آباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ کے فلور مل میں گرم تیل گرکر جلنے والا شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ تفصیلات کے بموجب دھنراج 30 سالہ پیشہ لیبر ساکن پراناپل متوطن بیدر 25 اکٹوبر کی رات فلور مل میں ہی سوگیا تھا ۔ اتفاقی طور پر گرم تیل اس پر گرنے سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا ۔ جسے ڈی آر ڈی او دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

 

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ منوج کمار جو پیشہ سے آپریٹر تھا ۔ چیرلہ پلی علاقہ میں واقع ایک ٹریکٹر کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز کمپنی میں کام کے دوران کیبل کی مرمت کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT