Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / زخمی فلسطینی کے سر پر اسرائیلی فوجی کی فائرنگ

زخمی فلسطینی کے سر پر اسرائیلی فوجی کی فائرنگ

مقبوضہ مغربی کنارہ ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے انسانی حقوق گروپ نے آج ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو ایک زخمی فلسطینی کو گولی مارکر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ یہ واقعہ حبرون میں پیش آیا ۔ چند منٹ قبل ہی اس فلسطینی نے ایک فوجی کو چاقو زنی کی تھی ۔ اسرائیلی حقوق انسانی گروپ نے اس وقت کا ویڈیو جاری کیا ہے جبکہ زخمی فلسطینی کو اسرائیلی فوجی گولی ماررہا تھا ۔ اس جھلکی میں جمعرات کی صبح کے واقعہ کی فلم بندی کی گئی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارہ کے جنوبی ضلع تل رمیدہ میں پیش آیا تھا ۔ کچھ دیر قبل اس فلسطینی نے ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو زنی کے ذریعہ زخمی کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ایک اور فلسطینی بھی تھا ۔ اسرائیلی قبضہ گروں کی ایک پریڈ سے پہلے سپاہی کو چاقو زنی کی گئی تھی ۔ یہ پریڈ تہوار پوریم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تھی ۔ 21 سالہ عبدالفتح الشریف کو زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا اس جھلکی میں دکھایا گیا ہے ۔ 20 سالہ دوسرے فلسطینی رمضی القصروی کو حملے کے دوران فوجیوں نے سر پر گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پولیس کی ترجمان سریت مشل نے کہا کہ یہ واقعہ بالکل واضح ہے کہ فوجی نے ایک زخمی فلسطینی حملہ آور کو اس وقت گولی ماری تھی جبکہ ہو زخمی ہوکر زمین پر پڑا ہوا تھا ۔ تصویر میں وہ واضح طور پر زندہ نظر آرہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائیں گی ۔ شورش کے آغاز سے اب تک غیرمتناسب طاقت کے استعمال کی کئی شکایات کی گئی ہیں لیکن کسی کے بھی خلاف کوئی کارروائی آج تک نہیں کی گئی ۔ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے کہا کہ یہ آئی ڈی ایف اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے ، فوجی پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT