Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی فیلنڈر انگلش ٹسٹ سیریز سے باہر

زخمی فیلنڈر انگلش ٹسٹ سیریز سے باہر

جوہانسبرگ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاہ فام جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنان فیلنڈر فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کیخلاف رواں سیریز کے آخری دو ٹسٹ میچوں سے بھی باہر ہو گئے ہیں جبکہ میزبان ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ اہم ترین فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی بھی تیسرے ٹسٹ میں دستیابی کے کم امکانات ہیں جو 14 جنوری کو شروع ہوگا۔ ورنان فیلنڈر ہندوستانی ٹور میں ٹخنے کی زخم میں مبتلا ہوئے جن کی انگلینڈ کیخلاف آخری دو میچوں میں شرکت کی امید تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل اسٹین کی واپسی کے امکانات بھی ففٹی ففٹی ہیں۔ رواں سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی سبقت حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT